1 نومبر 2014 - 09:31
اقوام متحدہ کا عالمی برادری سے عراق میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق میں بے گناہ عوام کے قتل عام کے حقیقی عاملوں کے خلاف عالمی برادری اور بغداد حکومت کے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریانووسٹی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے اپنے ایک بیان میں عراق کے صوبے الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں  بے گناہ  عوام کے قتل عام اور عوام کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے اس بیان میں داعش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرے اور عام شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ نہ بنائے۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کی حکومت اور عالمی برادری سے بھی درخواست کی کہ، عراق میں بے گناہ عوام کے قتل عام میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دیئے جانے کے لئے اقدامات انجام دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲